ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹیم انڈیا کے کوچ بننے کی دوڑ میں ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر فل شمون بھی

ٹیم انڈیا کے کوچ بننے کی دوڑ میں ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر فل شمون بھی

Mon, 03 Jul 2017 20:23:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے کوچ بننے کی دوڑ میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر فل شمون نے اس عہدے کے لئے درخواست دی ہے۔خبروں کی مانیں تو، بی سی سی آئی نے 54سالہشمون کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔26ٹیسٹ کھیل چکے فل شمون سب سے پہلے کوچ کے طور پر 2004میں زمبابوے ٹیم سے جڑے،اس کے بعد وہ دو بار ویسٹ انڈیز ٹیم کے بھی کوچ رہے۔انہی کے رہتے ویسٹ انڈیز نے 2016کا ٹی 20ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس کے علاوہ شمون آئر لینڈ کے کوچ بھی رہے۔
انیل کمبلے کے استعفی کے بعد کوچ کے دعویداروں میں روی شاستری، وینکٹیش پرساد کے بعد تیسرا اہم نام فل شمون کا ہے، جبکہ وریندر سہواگ، ٹام موڈی، لال چند راجپوت، رچرڈ پابس اور ڈوڈڈا گنیش پہلے ہی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ہندوستان کے سابق کپتان اور ٹیم انڈیا کے کوچ منتخب کرنے کے لئے بنی کرکٹ مشاورتی کمیٹی کے رکن سوربھ گانگولی پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ کوچ کے انٹرویو 10جولائی کو لئے جائیں گے،یہ انٹرویو ممبئی میں ہوں گے۔
خبریں ہیں کہ روی شاستری ٹیم انڈیا کی کوچ بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور انہیں ہرانا مشکل ہے۔ویسے روی شاستری کی کوچ منتخب کرنے والی کرکٹ مشاورتی کمیٹی کے رکن سوربھ گانگولی سے نہیں بنتی۔ذرائع کے مطابق کپتان وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے کوچ کے طور پر روی شاستری کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔


Share: